پیٹ کمنز نے ورلڈکپ کے 2میچوں میں 2ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کر دی

کنگز ٹاو¿ن (مشرق نیوز) آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز لگاتار دوسرے میچ میں ہیٹ ٹرک کرکے ساتویں کھلاڑی بن گئے۔ ایونٹ کے سپر8 مرحلے میں افغانستان کے خلاف میچ کے دوران پیٹ کمنز نے ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ انہوں نے افغان کھلاڑی کریم جنت، راشد خان اور گلبدین نائب کی وکٹیں حاصل کیں اور تینوں کھلاڑی کیچ آو¿ٹ ہوئے۔ سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کے بعد پیٹ کمنز دوسرے آسٹریلوی بولر ہیں جنہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کی۔ پیٹ کمنز نے اس سے قبل جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بھی ہیٹ ٹرک کی تھی۔ واضح رہے کہ سپر8 مرحلے میں آسٹریلیا کو افغانستان کے ہاتھوں 21 رنز سے اپ سیٹ شکست ہوئی جوکہ افغان ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی کامیابی ہے۔