نیویارک:نام نہاد احتجاج کی آڑ میں کشمیریوں پر کاری وار،کمیونٹی سیخ پا

نیویارک:(خواجہ فاروق)نیویار ک میںنام نہاد احتجاج کی آڑ میں کشمیریوں پر کاری وار،مخصوص تقریب میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کی ایجنٹ ڈاکٹر انوریتا کپور خصوصی طور پر مدعو ، سابق ڈپٹی قونصل جنرل نواب عادل خان کا پھول پیش کرکے استقبال، انوریتا کپور سے تقریر بھی کرائی گئی،اوورسیز پاکستانیز ،کشمیر ی سیخ پا،نااہل سفارتکاروں کو فوری ہٹانے اور ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کامطالبہ کردیا۔

نیویارک کشمیر الائنس کے زیراہتمام قونصلیٹ جنرل پاکستان نیو یارک دفترکے سامنے نام نہاد احتجاج کیا گیا جبکہ کئی ماہ قبل مخصوص تقریب میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کی ایجنٹ ڈاکٹر انوریتا کپور کو خصوصی طور پر مدعو کرکے کشمیریوں پر کاری ضرب لگائی گئی،بات یہی پر نہیں رکتی سابق پاکستانی وائس قونصل جنرل نواب عادل علی خان نے ڈاکٹر انوریتا کپور کو پھولوں کا گلدستہ دے کر پیش کرکے استقبال کیا،تقریر تک کرائی، وائس قونصل جنرل نواب عادل علی خان اپنی مدت پوری کر کے چلے گئے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

نئے تعینات ہونے والے وائس قونصل جنرل عمر شیخ بھی خود مختار کشمیر کا پرچار کرنے والوں کی سرپرستی میں مصروف ہیں اور اوورسیزکے مسائل حل کرنے کی بجائے مزید التوا میں ڈال دیتے ہیں ،ذرائع کے مطابق پاسپورٹ بنوانے والے اوورسیز کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے عملے کی سرپرستی بھی کی جارہی ہے،رشوت کی رقم کیش کی بجائے زیل بینک اکاﺅنٹ کے ذریعے وصول کی جا رہی ہے، وائس قونصل جنرل عوام سے ملنا تو درکنار ،فون بھی سننے سے گریزاں ہےں،اوورسیز پاکستانیز کی کہیں بھی شنوائی نہ ہونے سے حکومت کےخلاف عوام میں نفرت پیدا کرنے کی سازش ہو رہی ہے ۔

ادھر قونصلیٹ جنرل نیویارک کے سامنے احتجاج کرنے والوں میں اشفاق احمد،اورنگزیب،راجہ مختار،خالد مغل،چودھری چودھری صغیر احمد خان ،آصف بلااورچندمخصوص شخصیات نے شرکت کی ، مظاہرے میں حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی،اوورسیز پاکستانیز و کشمیر یوں نے شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہانام نہاد احتجاج کی آڑ میں کشمیر کاز کو شدید ٹھیس پہنچائی گئی،پاکستان ،کشمیر سے محبت کرنےوالوں نے احتجاج سے قطعی لاتعلقی کیا ااور پروگرام کو گھناﺅنی سازش قراردیتے ہوئے کہا قائد اعظم کے فرمان کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کو پس پشت ڈال کر کشمیریوں کےساتھ کھلواڑ کیا گیا،شہداکی روح تک تڑپ اٹھی ہوگی۔

اوورسیز پاکستانیز اور کشمیر یوں نے مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے کہافوری تحقیقات کرکے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لیاجائے،پاکستانی ڈپٹی قونصل جنرل نیویارک عمر شیخ، سفیر سردار مسعود،یواین میں مستقل پاکستانی مندوب منیر اکرم سمیت تمام نااہل سفارتکاروں کو فارغ کرکے پاکستان ،کشمیر سے حقیقی محبت کرنےوالوں کو تعینات کیاجائے،نااہل سفارتکاروں کاعمران ر جیم سے تعلق ہے،فوری طور پر ہٹانا ناگزیر ہے ورنہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اور پاکستان کامقدمہ مزید کمزور ہوجائےگا۔

واضح رہے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چندر وز قبل نیویارک آمد کے موقع پر چند مخصوص افراد کی ملاقات کرائی گئی،حقیقی پاکستانیوں،کشمیریوں،بزنس کمیونٹی کو وزیر داخلہ سے دور رکھا گیا تاکہ نااہلیوں کاپردہ چاک نہ ہوجائے یہ امر قابل ذکر ہے پاکستانی ڈپلومیٹ برملا کہتے ہیں ہیں کشمیر کو بھول جاﺅ ،صرف اکنامی پر بات کرو جس کے باعث کشمیری امریکن کمیونٹی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔