ساہیوال:(بےورورپورٹ)ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر نصرت ناز کا دورہ ساہیوال، ضلعی صدر انجمن تاجران و دیگر ممبران سے ملاقات کی، پولی تھین بیگز کے حوالے سے حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔
شہر کے مختلف شاپنگ مالز اور پلاسٹک سٹورز کا بھی دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کے سلسلے میں ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر نصرت ناز نے ساہیوال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ضلعی صدر انجمن تاجران حاجی عبد الطیف اور ممبران کو پولی تھین بیگز کے حوالے سے حکومت کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد پر زور دیا۔بعدازاں انہوں نے شہر کے مختلف شاپنگ مالز اور پلاسٹک سٹورز کا بھی دورہ کیا اور انہیں حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کی تاکید کی۔
ڈائریکٹر ماحولیات کا دورہ ساہیوال، مختلف شاپنگ مالز کا معائنہ

















