اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاہے حکومت کوبٹھانے والے اب آرے سے سیٹ کاٹ رہے ہیں،بجٹ معاشی دہشتگردی اور ”ڈڈو بجٹ‘ ‘ ہے۔
ایوان میںبحث کاآغاز کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا بجٹ عوام و مستقبل کےساتھ معاشی دہشتگردی ہے، کہانی کا آغاز ووٹ کوعزت دو کے بیانیے سے ہوا اور اختتام بوٹ کو عزت دو پر ہوا،دیسی زبان میں مینڈک ڈڈو کہتے ہیں اور بجٹ ڈڈو بجٹ سے زیادہ کچھ نہیں ،عوام کےساتھ فراڈ کیا گیا ۔
اپوزیشن لیڈر نے کہابجٹ اکنامک ہٹ مین کے ذریعے بنایا گیا جو ملک کی بنیادیں ہلا دینا چاہتے ہیں ،متعدد بار آئے اور اپنے پیچھے کھنڈرات چھوڑ کر گئے،شہبازشریف کے دورہ چین پر استقبال ڈپٹی میئر نے کیا اور حکومت کامیاب دورہ کہہ رہی ہے، حکومت کا واسطہ چکمے والے لوگوں سے پڑا ہے کیونکہ پہلے وہ لے کر آئے اور اب آرے سے سیٹ کاٹ رہے ہیں،ایک ملک کے نائب ناظم نے وزیر اعظم کا استقبال کیا اور داڑھی والا وفاقی وزیر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف رہا،جعلی ارسطو نے بانی پی ٹی آئی کو 5سال کیلئے اندر رکھنے بات کی، ملک کیا کوئی بنانا ریپبلک ہے ،احسن اقبال جیسے بے ڈھنگے وزیروں کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔
حکومت کوبٹھانے والے اب آرے سے سیٹ کاٹ رہے ہیں:عمر ایوب



















