راولپنڈی :(بیورورپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے ابھی حالات نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا الیکشن ٹریبونل کا کیس بہت اہم ہے، بہت کچھ اوپر نیچے ہو جائے گا اور کہہ چکا ہوں 30 اگست تک کچھ نہ کچھ ہو کر رہے گا۔
سابق وزیر نے کہا سارا ووٹ بینک بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے لیکن عمران خان کب رہا ہوں گے ابھی اتنی جلدی وہ حالات نہیں،میں نے 2 اونٹوں کی قربانی دی، لوگوں سے عید ملا اور نیشنل پریس کلب میں کھانا کھایا۔
2ماہ اہم،عمران خان کی رہائی کے ابھی حالات نہیں:شیخ رشید



















