کراچی:(بیورورپورٹ)گورنر سندھ نے 300 یونٹ والوں کو مفت سولر دینے کااعلان کردیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالے کرایہ داروں کو فری سولر لگا کر دیں گے،کوئی چارجز نہیں لئے جائیں گے،رواںسال بھی 100اونٹوں کی قربانی کی جا رہی ہے،گورنر ہاوس سے راشن تقسیم کیاجائےگا۔
گورنر نے کہا اونٹنی کا پاو¿ں کاٹنے والے کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، آئی جی سندھ سے کہا ہے ذمہ داروں کو فوری گرفتارکیا جائے،مشکل وقت میں ”سٹیٹس کو“ کو توڑنا ہوگا، مخیرحضرات غریب لوگوں کی مدد کریں، غریب لوگوں کا مسیحا بننا ہوگا، ایک دوسرے پر بہت تنقید کرلی اب لوگوں کی دہلیز پر جاکرمسائل حل کرنا ہوں گے،عید کے بعد ”گورنر جاب پورٹل“ بنائیں گے۔
گورنر سندھ کا300 یونٹ والوں کو مفت سولر دینے کااعلان

















