کراچی: (بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے ملک میں مہنگائی کا طوفان،بجٹ تنخواہ دار طبقے پر حملہ ،جاگیر داروں کو چھوٹ دی گئی ،دکھائی نہ دینے والا کیسا ریلیف ہے؟۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا جاگیردار 75 سال سے ملک کا خون چوس رہے ہیں، شہباز شریف نے کہا 38 فیصد سے مہنگائی 12 فیصد پر آ گئی ،کون سا ریلیف ہے جو دکھائی نہیں دے رہا،پرائیویٹ سیکٹر کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، لاکھوں لوگ بیرون ممالک چلے گئے ، سرکاری ہسپتالوں کی کیا صورتحال ہے، سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں کوئی ایک بھی نیا منصوبہ کہاں ہے؟ کراچی کو مزید ترقیاتی پراجیکٹس چاہئیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاآئی ایم ایف جہاں جاتا قوم پنپتی نہیں برباد ہوتی ہے،شہباز شریف نے آخری پروگرام کا وعدہ کیا لیکن عوام کو اب کوئی بھروسہ نہیں ،حکومت ملک کو پھر معاشی دلدل میں پھینک رہی ہے،وفاقی بجٹ عوام دشمن ہے۔
بجٹ تنخواہ دار طبقے پر حملہ ،جاگیر داروں کو چھوٹ ،دکھائی نہ دینے والا کیسا ریلیف ہے؟، نعیم الرحمان

















