وفاق سندھ کو بھی پاکستان سمجھے اور ترقیاتی سکیمیں دے،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: (بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے وفاق سندھ کو بھی پاکستان سمجھے اور ترقیاتی سکیمیں دے،مشکل حالات میں بجٹ بنایا ، شرح نمو کا ہدف حاصل کریں گے۔

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا بجٹ کا کل حجم 3 ہزار 56 ارب ،پچھلے سے 34 فیصد زیادہ ہے، اگلے سال میں مزید گروتھ کی طرف جائیں گے، سندھ حکومت کا بجٹ ہر سال زیادہ ہوتا ہے،اگلے سال کیلئے ساڑھے 3 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی بات کی جا رہی ہے، کوشش کریں گے جی ڈی پی پر وفاق کےساتھ پورے طریقے سے تعاون کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاوفاق سے 1900 ارب ملنے کی توقع ہے، کم ازکم 37 ہزار تنخواہ سے مطمئن نہیں ہوں، بجٹ میں پرانی سکیمیں مکمل کرنے پر زور رہے گا، سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا نئی سکیم شامل نہیں کریں گے، پہلی بار حکومت کر رہے ہیں نہ آخری بار ،لانگ ٹرم منصوبہ بندی کرتے ہیں،سندھ میں فری بجلی دینے کی شروعات کر رہے ہیں، صوبے کے ہر شہری کو پینے کا صاف پانی ملے گا، معذور افراد کیلئے الگ ہسپتال ،پارک تعمیر ہوگا۔