اسلام آباد:(بیورورپورٹ) 3ہزار ارب کی سبسڈیز ختم،تنخواہ دار پر عالمی معیار کا ٹیکس عائد،آئی ایم ایف نے نئے مالی سال کے بجٹ پر اطمینان کا اظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجٹ میں تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کردئیے گئے مجموعی طور پر بجٹ میں 3 ہزار ارب سے زائد کا ٹیکس استثنیٰ ختم کیا گیا ، ٹیکس نیٹ میں توسیع کیلئے ایف بی آر کی انفورسمنٹ کو بڑھایا گیا،آئندہ مالی سال 3 ہزار 800 ارب روپے سے زائد ٹیکس محصولات حاصل کیے جائیں گے، حکومت کا آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر عملدرآمد سے نیا پروگرام جلد طے ہونے اور آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون میں طے پانے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کے مطالبے پر تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو عالمی معیار کے مطابق کردیا گیا، آئی ایم ایف کی تجویز پر ٹیکس چوری روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، توانائی کی سبسڈیز محدود کر کے صارفین سے مکمل پیداواری لاگت وصول کی جائے گی،ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال حکومتی بجلی کمپنیوں کی نجکاری اور پاور سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے گا جبکہ حکومتی کمپنیوں کی نجکاری کو تیز کیا جائے گا، حکومتی کمپنیوں کو دوست عرب ممالک کی حکومتی کمپنیوں کے سپرد کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتیں آئی ایم ایف پروگرام پر سیاست نہیں کریں گی اور صوبائی حکومتیں بھی نئے پروگرام پر مکمل عملدرآمد کریں گی۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















