مالی سال 25-2024 کیلئے 18 ہزار 877 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش

اسلام آباد (مشرق نیوز) قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کیلئے 18 ہزار 877 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا گیا، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر جاری ہے۔ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس کے آغاز پر اپوزیشن ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر لے کر ایوان میں احتجاج و شور شرابا شروع کر دیا، سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر خزانہ کو بجٹ پیش کرنے کی اجازت دی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کیلئے 18 ہزار 877 ارب حجم کا بجٹ پیش کر دیا، انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال ایف بی آر 12970 ارب روپے اکٹھے کرے گا جبکہ نان ٹیکس آمدن کی مد میں 4845 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے۔

آئندہ مالی سال قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 9775 ارب روپے خرچ ہوں گے، پنشنز کیلئے 1014 ارب روپے، سبسڈیز کیلئے 1363 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، آئندہ مالی سال دفاع پر 2122 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔