لکی مروت،اسلام آباد،کرک:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)لکی مروت میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے 11دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، 11دہشت گرد مارے گئے،متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردئیے،علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کےلئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے 11دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے پاک فوج کے بہادر جوانوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کےخلاف کامیاب آپریشن کیا،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز ہمیشہ آہنی دیوار ثابت ہوئیں،پوری قوم سکیورٹی فورسز کےساتھ کھڑی ہے،پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے پر عزم ہیں۔
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کرک میں سام بانڈہ آئل فیلڈ پر حملہ ناکام بنا دیا،علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔
لکی مروت:11دہشت گرد جہنم واصل،کرک،آئل فیلڈ پر حملہ پسپا



















