پیپلز پارٹی بجٹ،آئی ایم ایف اور چین کیساتھ معاہدوں سے لاعلم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے بجٹ کا علم نہیں، حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا، آئی ایم ایف اور چین سے معاہدوں سے بھی لاعلم ہیں۔

صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ماضی میں اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جاتا تھا، اب ہم اتحادی ہیں، ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے تھا، ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ ضابطہ اخلاق کے تحت چلے۔

خورشید شاہ نے کہا شکایت حکومت سے کر رہے ہیں، پارلیمنٹ کے اندر پیپلز پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں، آج بھی ہم کہتے ہیں پارلیمنٹ اور حکومت چلنی چاہیے، حکومت کا فرض ہے وہ اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے،پاکستان پیپلز پارٹی عوام کیلئے سوچتی ہے، آئی ایم ایف نے اگر شرائط طے کی ہیں تو حکومت کو ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے تھا، ابھی بجٹ پر پھنسے ہوئے ہیں کابینہ میں شرکت کا سوچا ہی نہیں۔