راولپنڈی:(بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے عمران خان ہرزیادتی معاف کرنے کیلئے تیار ہیں،ڈائیلاگ اب محمود اچکزئی کی سربراہی میں آگے بڑھائیں گے،عمران خان کےساتھ ملاقات میں مختلف موضوعات زیر بحث آئے، بانی پی ٹی آئی کی ایک درخواست ہے جو ہائیکورٹ لے کر جائیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہابانی پی ٹی آئی نے اعادہ کیا ہے سب کے ساتھ آئین وقانون کی بالادستی کیلئے بات کریں گے،بانی پی ٹی آئی نے معاشی حالت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے، دورہ چین کے بعد بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی، عدلیہ ہمارے کیسز پر قانون کے مطابق فیصلے صادر کرے، تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔
کسی صورت نہیں چاہتے سیاست کوئی اور رخ اختیار کرے، معاملات کی بہتری کیلئے ڈائیلاگ کی بات کر رہے ہیں۔
عمران خان ہرزیادتی معاف کرنے کیلئے راضی ہیں،بیرسٹر گوہر

















