لاہور (خبرنگار) مالی مشکلات کی وجہ سے بھاری بلزکی ادائیگی کیلئے اقساط کرانے والے صارفین اب قانونی طور پر تاخیری ادائیگیوں پر 14 فیصد سود ادا کرنے کے پابند ہوں جبکہ مالی سال کے دوران صرف ایک مرتبہ بجلی بلوں کی قسطیں ہوسکیں گی،14 فیصد سود کی ادائیگی 10 فیصد لیٹ پیمنٹ سرچارج کے علاوہ ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے پاور ڈویژن اور اس کی ماتحت تقسیم کار کمپنیوں کے مطالبے پر کنزیومر سروس مینول میں ترمیم کے ذریعے مطلع کیا ہے لیکن اب اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔اگر کوئی صارف مقررہ تاریخ کے اندر پہلی قسط ادا کرتا ہے تو اس پر کوئی سود یا ایل پی ایس لاگو نہیں ہوگا۔ تاہم باقی اقساط کی ادائیگی سود کیساتھ 14 فیصد سالانہ کے حساب سے کی جائیگی اور قسط کی سہولت کسی بھی مالی سال میں صرف ایک بار دی جائیگی۔نیپرا کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈسکوز کی جانب سے صارفین سے 14 فیصد سود پہلے ہی وصول کیا جا رہا تھا اور اسے صرف عوامی سماعت کے بعد ریگولیٹر نے باقاعدہ بنایا تھا۔
بجلی بلوں کی قسطیں کرانے والے صارفین کو سود بھی دینا پڑے گا، شرح مقرر



















