انتشاری ٹولے کی پاکستان مخالف مہم کا ایجنڈا صرف ”این آر او“ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور: ( اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے انتشاری ٹولے کے سرغنہ کا مشن خود اور اپنی بیوی کو جیل سے نکالناہے ،پاکستان مخالف مہم کا ایجنڈا صرف ”این آر او“ہے،5ماہ کے دوران مہنگائی 37سے 11فیصد پر آگئی ،عالمی ادارے بھی تسلیم کررہے ہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہابلوم برگ،ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی حالیہ رپورٹس ن لیگ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، بلوم برگ نے کہا حیران کن طور پر پورے ایشیا میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں 5 ماہ میں مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی،ورلڈ بینک ،ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے بھی حکومتی معاشی پالیسیوں کو سراہا ،سب نوازشریف کی لیڈرشپ کوالٹی سے ممکن ہوا۔

وزیر اطلاعات نے کہاشہبازشریف اور مریم نواز کی مسلسل محنت رنگ لائی ،دونوںملک کو دوبارہ ٹریک پر لانے کےلئے جدوجہد کررہے ہیں،لیڈرشپ کا ایجنڈا معیشت کی بحالی،بیروزگاری ،مہنگائی خاتمہ اور سرمایہ کاری لانا ہے، انتشاری ٹولے کا ایجنڈا ملک میں افراتفری پھیلانا و اداروں کےخلاف پروپیگنڈا کرنا ہے۔