لاہور:(اپنے نمائندے سے )اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر کی قیادت میں علما کے وفد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی،پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خصوصی ترجمان علی جہانگیر بدر بھی موجود رہے، وفد میں پروفیسر فیاض احمد سلفی ، مولانا شعیب احمد قاسمی، میاں اصغر، مولانا عبدالستار نیازی، مولانا ضیا الرحمن فاروقی، حافظ شاہد فیصل آبادی ،میاں احسان الٰہی شامل تھے۔
علامہ زبیر احمد ظہیر نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا آپ کے گورنر بننے پر جہاں پیپلز پارٹی کے تمام کارکن و رہنما خوش ہیں وہاں پورے پنجاب کے عوام بھی دلی خوشی محسوس کرتے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی محب وطن ،حقیقی معنوں میں عوامی پارٹی ہے، پیپلز پارٹی نے ملک،غریب عوام ، نظریہ پاکستان اور تحفظ ختم نبوت کےلئے تاریخی و بے مثال خدمات سر انجام دیں جن کو عوام کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔
علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ملک کو تمام مشکلات و بحرانوں سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے ہر سطح پر پیپلز پارٹی کا بھرپور ساتھ دیں گے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے علامہ زبیر احمد ظہیر اور جماعت کی سیاسی، مذہبی و قومی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا آپ کی ملی، ملکی، اتحاد بین المسلمین، اتحاد بین المذاہب، استحکامِ پاکستان و ملکی سلامتی کےلئے خدمات کی دل و جان سے قدر کرتے ہیں ۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















