اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جے یوآئی نے حکومت سے مستعفی ہونے کامطالبہ کردیا۔
جمعیت علما اسلام کے ترجمان حافظ حمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاموجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں،حکومت مستعفی ہو، ازسرنو انتخابات کرائے جائیں، پی ٹی آئی کےساتھ ملکر مشترکہ تحریک چلانے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا،ترجمان جے یوآئی نے کہاحکومت کاساتھ نہ دینے کافیصلہ اٹل ہے،جے یو آئی اسلامی، سیاسی اور جمہوری پارٹی ہے،انٹرا پارٹی انتخابات میں امیر، سیکرٹری جنرل و دیگر عہدیداروں کا انتخاب ہوگا۔
حکومت مستعفی ہو،ازسرنو انتخابات کرائے جائیں،جے یوآئی



















