کنڈی صاحب!این آر او پی پی،ن لیگ کاخاصہ ہے،بیرسٹر سیف

پشاور:(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعلیٰ کے پی بیرسٹر سیف نے کہاہے عمران خان کی ڈکشنری میں این آر او کا لفظ ہی نہیں ،گورنر فیصل کریم کنڈی سندھ اور پنجاب کے دوروں میں مصروف ہےں کیونکہ خیبر پختونخوا ترجیحات میں شامل نہیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہافیصل کریم کنڈی کے منہ سے این آر او کی بات مناسب نہیں لگتی ،این آر او سے مستفید آپ کی پارٹی اور صدر زرداری ہیں، قومی دولت لوٹنے کے بعد این آر او پی پی ،ن لیگ کا خاصہ ہے، دونوں پارٹیوں نے ہمیشہ قوم کا خون چوسنے کے بعد این آر او لئے۔

مشیر وزیراعلیٰ کے پی نے کہا پی ٹی آئی نہیں، آپ کی پارٹی کو ہمیشہ این آر او لینے کی ضرورت ہوتی ہے، عمران خان بغیر این آر او کے رہا ہوں گے،چوری شدہ مینڈیٹ واپس لے کر رہیں گے،علی امین گنڈاپور عوامی خدمت میں مصروف ،کھانے اور کھلانے کا وقت نہیں ،گورنر میڈیا میں اوٹ پٹانگ بیانات دینے سے بہتر ہے صوبے کی ترقی کےلئے وزیراعلیٰ کا ساتھ دیں۔