اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پورپ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی لٹک گئی،یورپی کمیشن نے پابندی اٹھانے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اقدامات نہ کرنے پر پابندی میں توسیع کی گئی، ای یو کمیشن نے سی اے اے کو قابل افسر لگانے کا مشورہ دےدیا ۔
واضح رہے یورپ میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں پر 4 سال سے پابندی عائد ہے،پروازیں بحال نہ ہونے سے نجکاری پر بھی منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔
PIA پروازوں کی بحالی لٹک گئی،یورپی کمیشن کا پابندی اٹھانے سے انکار

















