پشاور(بیورورپورٹ)ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق بنچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شمولیت پر اعتراض سے متعلق خبروں کی تردید کر دی،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے آفس میں اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخواحکومت نے مخصوص نشستوں سے متعلق بنچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شمولیت پر اعتراض اٹھایا گیا اور بنچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض سے متعلق منظوری کےلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو خط بھی لکھا گیا جس میں کہا گیا پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بھی کیس چیف جسٹس نہ سنیںتاہم ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل اتمان خیل نے چیف جسٹس کی بنچ میں شمولیت پر اعتراض سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے بنچ پر اعتراضات سے متعلق کے پی حکومت نے کوئی ہدایات نہیں دیں، بطور ایڈووکیٹ جنرل تمام ججزپر اعتمادہے،ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے مزید کہا چیف جسٹس کی بنچ میں شمولیت پر اعتراض سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل کے پی آفس میں اجلاس نہیں ہوا،شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا اس بارے میں وزیراعلیٰ کے پی کو خط لکھنے کی خبر بھی من گھڑت ہے، عدلیہ اور پی ٹی آئی کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کےلئے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور مخصوص نشستوں سے متعلق کیس خراب کرنے کےلئے جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں، ہمیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے تمام ججز پر پورا اعتماد ہے۔
بنچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں:کے پی حکومت



















