پیرس، فرنچ اوپن میں نوواک جوکووچ پہلے راونڈ میں کامیاب

پیرس (مشرق نیوز) فرانس میں جاری فرنچ اوپن مقابلے میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے پہلے راونڈ میں فتح حاصل کرلی۔ نوواک جوکووچ نے ہربرٹ کو تین سیٹ کے مقابلے میں ہرادیا، میچ میں جوکووچ کی فتح کا سکور چھ چار، سات چھ اور چھ چار رہا۔ رپورٹس کے مطابق جوکووچ کا اگلا مقابلہ دوسرے راونڈ میں رابرٹو کاربیلیس سے ہوگا۔