لاہور (خبرنگار) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔انسداد بجلی چوری مہم کو 246 روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 85 ہزار5 سو 76 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 78 ہزار 2 سو59 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 32 ہزار9 سو65 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 9 کروڑ 93 لاکھ 71 ہزار 686 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب 61 کروڑ 58 لاکھ 77 ہزار 312 روپے ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 39 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر510 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 181 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنوں میں 15 کمرشل، 4 زرعی اور 490 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 3 لاکھ 73 ہزار 6 سو 36 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت ایک کروڑ 26 لاکھ 57 ہزار 822 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشن بھی منقطع کئے گئے اورانکو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہیگا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ انکی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ دریں اثناءلیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز کی زیرنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں مہم کے 230 ویں روز 117 نادہندگان سے5.46ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔
بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن، 246 روز میں 32ہزار سے زائد گرفتار

















