اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیشگوئی کردی،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے نئے مالی سال میں پاکستان کی برآمدات و درآمدات میں اضافے کا تخمینہ لگالیا، نئے مالی سال میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 4 ارب 16 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز اضافے کا امکان ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان کی درآمدات میں 5 ارب 51 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ،برآمدات میں ایک ارب 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز اضافے کا تخمینہ لگایا ،تجارتی خسارہ بڑھ کر 27 ارب 92 کروڑ ڈالرز سے متجاوز ہوسکتا ہے،آئی ایم ایف کی جانب سے نئے مالی سال میں درآمدات کاحجم 60 ارب 48 کروڑ ڈالرز اور برآمدات کا حجم 32 ارب 56 کروڑ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔
دوسری جانب ذرائع وزارت خزانہ نے کہا رواں مالی سال پاکستان کا تجارتی خسارہ 23 ارب 76 کروڑ ڈالرز رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں مالی سال کے اختتام تک برآمدات 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز پر پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستان کاتجارتی خسارہ بڑھ کر 27 ارب 92 کروڑ ڈالرز سے متجاوز کرسکتاہے،IMF

















