آئندہ مالی سال کا ٹیکس ہدف ساڑھے 12 ہزار ارب ہو سکتا ہے: چیئرمین ایف بی آر
اسلام آباد(بیورورپورٹ) چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا ہے آئندہ مالی سال ایف بی آر کا ٹیکس ٹارگٹ ساڑھے 12 ہزار ارب روپے سے زائد ہو سکتا ہے،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے آئندہ وفاقی بجٹ تجاویز پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹیکس ہدف اور ٹیکس کلیکشن کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، کوشش کر رہے ہیں رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف مکمل کیا جائے، آئندہ مالی سال ایف بی آر کا ٹیکس ٹارگٹ ساڑھے 12 ہزار ارب روپے سے زائد ہو سکتا ہے جبکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ٹریک اینڈ ٹریس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کیلئے بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،چیئرمین ایف بی آر نے کہانان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے فنانس بل میں اقدامات اٹھائے جائیں گے، تاجردوست سکیم کی رجسٹریشن آئندہ مالی سال مزید بڑھائی جائے گی۔



















