قیامت خیز گرمی کا سلسلہ جاری، موہنجو داڑو میں پارہ 53 ڈگری کو چھو گیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) آج بھی ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیراثر ہیں، موہن جو دڑو میں پارہ 53 ڈگری کو چھو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دادو میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سکھر اور سبی میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں ہفتے ہیٹ ویو، پارہ 42 ڈگری چھونے کا امکان ہے۔

بہاولپور میں درجہ حرارت 47، مٹھی اور سرگودھا میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، ساہیوال، نوکنڈی، جہلم، بنوں میں درجہ حرارت 45 جبکہ حیدرآباد میں 44 اور ٹنڈوالہ یار میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔