لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر اظہار برہمی،نظام کو نئی شکل دینے کافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے نرخوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا، شہریوں کو بازاروں میں کھانے پینے کی چیزیں سرکاری نرخوں کے برعکس قیمت پر فروخت کی جارہی ہیں،مہنگائی کی اصل وجہ آڑھتی و افسر شاہی کا نظام ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے نظام کو نئی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا، نئی حکمت عملی کے تحت آئندہ صرف ایک افسر کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیا جائےگا۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ مریم نواز کی شعبہ صحت میں بہتری کی کاوشیں رنگ لانے لگیں،شہروں و دیہات میں فیلڈ ہسپتال، کلینک آن وہیلز سے روزانہ ہزاروں مریض مستفید ہورہے ہیں،کینسر،ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کومفت ادویات گھر میں ملنے لگیں۔
مریم نواز نے فیلڈ ہسپتال ،کلینک آن ویلز پراجیکٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوے کہا پنجاب کے ہر شہری کو خوش،خوشحال و صحت مند دیکھنا چاہتے ہیں،ہر سیکٹر میری ترجیح ہے مگر صحت کی سہولتوں کی بہتری پر پوری توجہ ہے،شدید گرمی کے باوجود عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولتیں مہیا کرنےوالے ڈاکٹرز ،سٹاف قابل تحسین ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہافیلڈ ہسپتال ،کلینک آن وہیلز کے ذریعے ہزاروں مریضوں کے علاج کی سروسز خود مانیٹر کررہی ہوں ،ہیلتھ ریفارمز کے ثمرات دیکھ کر خدمت کرنے کا جذبہ مزید تقویت پکڑرہا ہے جہاں ہیلتھ سہولتوں کا فقدان ہے، سٹیٹ آف دی آرٹ فیسیلٹی پہنچارہے ہیں،ہر ضلع میں مکمل کارڈیالوجی اور پیڈز بلاک بنانے کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ،خدمت کا جذبہ ورثے میں ملا،اپنے عوام کےلئے ہر سہولت چاہتی ہوں۔
مریم نواز کاپرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر اظہار برہمی،نظام کو نئی شکل دینے کافیصلہ



















