قوم کی ہمدردیاں ایرانی بھائیوں کےساتھ ہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور: ( اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی قونصلیٹ لاہور جا کر قائم مقام ایرانی قونصل جنرل علی اصغر مغاری سے ایرانی صدر سید ابرہیم رئیسی ،وزیر خارجہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

صوبائی وزیر نے ایرانی سفارت خانے میں مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات بھی درج کیے،عظمیٰ بخاری نے کہا ایرانی صدر کی وفات پر پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے ، پاکستان ایرانی بھائیوں و بہنوں کے غم میں برابر کی شریک ہے،ابراہیم رئیسی دنیا اسلام کے عظیم مجاہد و انقلابی رہنما تھے ، پاکستانی قوم کی ہمدردیاں ایرانی بھائیوں کےساتھ ہیں ۔

دریں اثناعظمیٰ بخاری نے صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری ومعروف سینئر صحافی اخلاق باجوہ کے گھر جاکر عیادت کی ،پھولوں کا گلدستہ پیش اور صحت یابی کیلئے دعا کی،عظمیٰ بخاری نے کہا حکومت ہر مشکل وقت میں مکمل تعاون کرے گی، جو کچھ پنجاب حکومت سے ہوسکا وہ آپ اور اہلخانہ کےلئے کیاجائےگا، پوری امید ہے آپ جلد صحت یاب ہوکر صحافتی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔