اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پراکسی کے ریمارکس پر سینیٹر فیصل واوڈا نے جسٹس اطہر من اللہ کیخلاف سینٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔
ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہااپنی ہر بات پر قائم ہوںسوال کرنا گناہ کبیرہ ہیں تو کروں گا،چاہے پھانسی دےدیں،لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کو خط لکھ کر کرکٹ میچ کیلئے 30 وی وی آئی پیز پاس مانگے،جسٹس باقر نجفی نے دفتر خارجہ کو خط لکھا بیٹے کو پروٹوکول دیا جائے، فیصل واڈا نے دونوں خطوط ایوان میں لہراتے ہوئے کہاکیا دونوں ججز کا عدالتوں میں رہنا ٹھیک ہے؟ جج کی اہلیہ نے بچی پرتشدد کیا ایسا جج کیا انصاف دے گا؟،الیکٹریکل بائیکس دینے کی بات ہوئی تو کہا گیا نوجوان لڑکیوں کو چھیڑیں گے، بھٹو صاحب کو پھانسی دی گئی، 46 سال بعد کہا گیا غلطی ہوگئی، بھٹو کیس میں غلطی ہوئی تو جج کو علامتی سزا تو دیتے۔
سینیٹر نے کہاآصف زرداری کو 14 سال کی سزا سنائی گئی، ایک آدمی کے 14سال برباد ہوگئے، جج کو کیا سزا دی؟ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر بلیک لا ڈکشنری ایجاد ہوئی،کیا جج ملک میں آئین و قانون سے بالاتر ہیں؟،آپ سے سوال ہوں تو توہین عدالت، آپ سے غلطی ہو تو مس ٹیک، جسٹس بابر ستار کی تقرری پر سوال اٹھایا، جج اطہر من اللہ نے مجھ پر پراکسی کا الزام لگایا، بھارتی اخبارات نے میری ہیڈ لائنز لگائیں، جج اطہر من اللہ کو شواہد تو دینا پڑیں گے اور میں لوں گا۔
فیصل واوڈا نے کہااپنی پریس کانفرنس کے ہر لفظ پر قائم ہوں، ججز کے مس کنڈکٹ پر بات کرنا اگر جرم ہے تو مجھے پھانسی دے دیں،ایک پیج پر پارلیمان ، پوری قوم کو لے کر آگیا ہوں ،سب آئین و قانون کی بالادستی پر متحد ہوگئے جن پر توہین عدالت لگنی چاہیے ان پر نہیں لگائی گئی، مجھے عدلیہ سے پہلے بھی انصاف کی توقع نہیں تھی، اب معلوم نہیں توہین عدالت میں کیا ہوگا۔
اپنی ہر بات پر قائم سوال کرنا گناہ کبیرہ ہیں تو کروں گا،چاہے پھانسی دےدیں، واوڈا

















