لاہور: (اپنے نمائندے سے)چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے کہاہے پاکستانی حجاج کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں،اداروں کے درمیان حالات اچھے نہیں، صدر ،وزیراعظم سیاسی استحکام کےلئے قدم آگے بڑھائیں،معاشی بہتری کیلئے سیاسی استحکام لانا ہوگا، عرب ممالک پاکستان کی طرف متوجہ ہیں، سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا9 مئی کے ملزموں کو ایک سال سے سزا نہیں ملی، آزاد عدلیہ چاہتے ہیں،کرغزستان واقعہ پر سیاسی پوائنٹ سکور کیے گئے، ہر پاکستانی کی حفاظت حکومتی ذمہ داری ہے، سفارتخانہ غفلت کا ذمہ دار پایا گیا تو کارروائی کی جائے،وفاقی وزیر داخلہ افواہ سازی کیخلاف کارروائی کریں۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہاحج پر کسی قسم کی سیاسی نعرے بازی اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں سے گریز کریں، پاکستان معاشی و اقتصادی طور پر مشکل میں ہے، حالات تقاضا کرتے ہیں پوری قوم متحد ہوکر مسائل سے نکلے،ملک میں سیاسی استحکام کی بھی ضرورت ہے۔
صدر ،وزیراعظم سیاسی استحکام کےلئے قدم آگے بڑھائیں،طاہر اشرفی



















