اسلام آباد: ( ) وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے وفد نے ملاقات کی، وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے وفد کو آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے کہا آپ اپنی بھرپور کوشش کریں آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے، پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کیسے ممکن تھا آزاد جموں و کشمیر میں بہن اور بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان کشمیر کاز کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہا ہے، ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستان کشمیر کاز کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہا ہے،وزیراعظم



















