جج کے پاس دوہری شہریت سوالیہ نشان؟ عدلیہ کو جواب دینا ہوگا:ایم کیو ایم

اسلام آباد (بیورورپورٹ) رہنما ایم کیو ایم مصطفی کمال نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے جج کے پاس وہ طاقت ہے جو منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج سکتے ہیں، جج کے پاس دوہری شہریت بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، عدلیہ کو اس کا جواب دینا چاہئے، کیا دوہری شہریت پر کوئی شخص رکن قومی اسمبلی بن سکتا ہے؟ کیا دوہری شہریت رکھنے والے کو جج ہونا چاہئے؟،رہنما ایم کیو ایم نے الزام لگایا غریب آدمی پیسے خرچ کیے بغیرعدلیہ سے انصاف نہیں لے سکتا، کسی ملک کی شہریت کےلئے اس کے آئین سے وفاداری کا حلف اٹھایا جاتا ہے، دوہری شہریت پر رکن اسمبلی کو گھر بھیج دیا جاتا ہے، نوازشریف کو اقامہ رکھنے اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، جج صاحب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تفصیلات دیکھ رہے ہیں، دیکھ رہے ہیں جج صاحب کے پاس گرین کارڈ، فیملی کے پاس شہریت ہے، پاکستان میں عدلیہ کسی مظلوم کےساتھ کھڑے ہونے کو تیار نہیں، لیٹربازی، پوائنٹ سکورنگ کے بجائے معاملے کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل ہونا چاہئے ورنہ بہت نقصان ہوگا، معزز عدلیہ کا بڑا احترام کرتےہیں، کیا دشمن ممالک کی ایما پر تو سب کچھ نہیں ہو رہا، انویسٹی گیشن ہونی چاہئے،مصطفی کمال نے کہا مسلح افواج سب سے زیادہ قربانیاں دے رہی ہیں، ملک اداروں کے درمیان کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا۔