پشاور (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے وفاق کو لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ڈیڈلائن دےدی۔
اپنے پیغام میں علی امین گنڈا پور نے کہاوزیر توانائی اور وفاقی حکومت کو واضح پیغام دے ہوں مسئلہ ٹھیک نہ ہوا تو بجلی کاسار اسسٹم ٹیک اوور کرلوں گاصوبے میں جاری ظالمانہ لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کےلئے بار بار بات کرنے کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے، میں مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنے کی بات کرتا ہوں لیکن آپ شرافت کی زبان کو کمزوری سمجھتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہالوڈشیڈنگ میں 5یا 6گھنٹے کی کمی نہ آئی تو چیف پیسکو کے آفس جاکر خود شیڈول جاری کروں گا،پیسکو چیف اگر صوبے میں رہے گا تو میرے شیڈول کے مطابق چلے گا، لوڈشیڈنگ کا معاملہ ٹھیک نہ ہوا توبجلی کا سارا سسٹم ٹیک اوور کروں گا، دھمکی نہیں ٹائم لائن ہے پھربجلی آن آف کرنے کا بٹن صوبے کے لوگوں کے ہاتھ میں آئے گا،دیکھتا ہوں آپ لوگ میرا حق کیسے نہیں دیتے۔
لوڈشیڈنگ ختم ورنہ بجلی کاسار اسسٹم ٹیک اوور کرلوں گا،گنڈا پور کی وفاق کو دھمکی



















