لاہور:(خبر نگار)لیسکو نے سولرائزیشن پالیسی کے تحت سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والوں پر کڑی شرائط عائد کر دیں۔
پینلز سے بجلی کی بلنگ پر”چیک کوڈ“لگا دیئے گئے ، چیک کوڈ لگنے سے منظور شدہ لوڈ کے مطابق بلنگ ہو سکے گی،ذرائع کے مطابق منظور شدہ لوڈ سسٹم کی بنیاد پر لیسکو صارفین 1.5فیصد تک سولر سسٹم نصب کر سکتے ہیں،صارفین نے منظور شدہ لوڈ سے زائد سسٹم نصب کر کے بجلی کی پیداوار شروع کر دی۔
نئی پالیسی کے تحت سولر سے بجلی کی پیداوار پر سخت شرائط عائد

















