اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آبادکانفرنس کے اثرات آنا شروع،پاک سعودیہ کمپنیوں میں معاہدے طے پاگئے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہاکئی سعودی ،پاکستانی کمپنیوں کے باہمی معاہدے طے پا گئے ،بہت سی پاک سعودی کمپنیز کا سرمایہ کاری پر اتفاق رائے بھی ہوچکا،بات چیت آگے بڑھ رہی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی آمد کراون پرنس کے دورہ پاکستان کا اہم حصہ ہے۔
جام کمال نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کئی ملین ایکڑ زرعی زمین ٹھیکے پر دینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ایسا کچھ بھی نہیں ، زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کے سرمایہ کار اپنے فائدے دیکھتے ہوئے طے کریں گے،وزیر تجارت نے کہاپاکستان عرب ممالک کے علاوہ کامن ویلتھ اور وسط ایشیائی ممالک کےساتھ بھی تجارت کا حجم بڑھا رہا ہے،ملکی معیشت پر مثبت اثرات جلد نظر آنا شروع جائیں گے۔
اسلام آباد کانفرنس کے اثرات آنا شروع،پاک سعودیہ کمپنیوں میں معاہدے طے



















