لاہور:(اپنے رپورٹر سے )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے دہشت گرد جماعت نے منظم طریقے سے 9مئی کو دہشت گردی کی،دہشت گرد جماعت کی ذہنیت ہے کہ جو چیز جمہوری عمل سے نہ مل پائے اسے دہشت گردی کے ذریعے حاصل کیا جائے،وہ کس طرح کا پاکستانی ہوگا،کتنا ظالم دل ہوگاجس نے جناح ہاﺅس پر حملہ کیا،9مئی کے واقعہ کی 3چار ماہ منصوبہ بندی کی گئی،ملوث افراد کو دہشت گردوں سے باقاعدہ ٹریننگ دلوائی گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہاوس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
مریم نواز نے کہا ہم جس جگہ پر کھڑے ہیں اسے جناح ہاﺅس کہتے ہیں، جوقائداعظم کی یادوں سے منسوب ہے،قائداعظم کی کاوشوں کی بدولت ہم آزاد ہوا میں سانس لے رہے ہیں،پچھلے سال 9مئی کو اسی جناح ہاﺅس پر حملہ کیاگیا،جو تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،دہشت گردوں کے سینوں میں دل نہیں ہوتا،جناح ہاﺅس کی حالت کو دیکھ کرمحسوس ہوا یہ سچ ہے، 9مئی کے دہشت گردوں نے آج تک شہدا ءکی فیملیوںسے معافی نہیں مانگی،9مئی کے دہشت گردوں نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں،ان کوسزا مل کررہے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا پاک فوج نے قائداعظم کی یاد میں گیلری بنائی،اس پر ان کا پوری قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں،اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند کرے ۔
مزید برآں وزیر اعلیٰ سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں یورپی یونین اور پنجاب حکومت کے مابین باہمی اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا،یورپی ممالک کو برآمدات میں اضافہ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کےلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زو ر دیا گیا، مریم نواز نے ڈاکٹر رینا کیونکا کو چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان کی کامیاب مہم سے آگاہ کیا،ڈاکٹر رینا کیونکا نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا۔
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہر ضلع میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کی منظوری دےدی، مریم نواز کی زیر صدارت سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس میں پہلے فیز میں 14اضلاع میں سنٹر آف ایکسی لینس کےلئے 651ملین فنڈز کی منظوری دیدی گئی،اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا پہلے فیز میں رواں سال 12 سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کومکمل ری ویمپ کیا جائے گا،مریم نوا ز نے کہاسپیشل بچوں کےلئے خصوصی ایکٹویٹی روم بنائے جائیں گے،سپیشل ایجوکیشن کے سکولوں کا بجٹ سکول ایجوکیشن سے الگ کر دیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ نے خصوصی بچوں کیلئے تربیت یافتہ ٹیچنگ سٹاف بھرتی کرنے کا حکم دیا اوروزیر خزانہ کو سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مطلوبہ فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ نے کہا حکومتی پالیسیوں کی بدولت پنجاب میں مہنگائی 36 فیصد سے کم ہوکر17 فیصد پر آ گئی ہے،اجلاس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا تعین کرنے کےلئے ایمیشن این ای لائزرکےلئے فنڈز کی منظوری دےدی،اپر مال پر کمشنر ہاوس کے قیام کےلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔
کابینہ کمیٹی نے محکمہ مال کے سیٹلمنٹ اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فنڈز اور سی ٹی ڈی کو جدید سکیورٹی آلات کی خریداری کیلئے فنڈز کی منظور ی دیدی، فیلڈ ہسپتالوں کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ اورکلینک آن ویلزپروگرام کیلئے فنڈز منظورکر لیے گئے،کابینہ کمیٹی نے وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام کےلئے فنڈز کی منظوری دے دی جس کے تحت 100 یونٹ پرٹیکٹڈ صارفین کو سولر سسٹم دیا جائے گا، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں سٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹر لیب کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی، گاڑیوں کی ریٹرو ریفلکٹو نمبر پلیٹس کیلئے فنڈز کی منظوری دےدی گئی، وزیر اعلیٰ نے 5 ماہ میں نمبر پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کا حکم دےدیا، انٹرنیشنل انڈر گریجویٹ سکالرشپ اور لوکل سکالرشپ پروگرام کی منظوری دی گئی، چولستا ن میں 2500 قبل مسیح کے”گنویری والہ“ گاوں آرکیالوجی ایکسی ویشن کیلئے 20 ملین کے فنڈز کی منظوری دےدی۔
وزیراعلیٰ نے گوارد میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خانیوال سے تعلق رکھنے والے7 افراد کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ مریم نوازنے سرگودھا میں ڈرائیور کا رکشہ میں سوار لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















