اسلام آباد: (بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے پاک ایران گیس پائپ لائن کا معاملہ پرانا و پیچیدہ ہے ،ہر فیصلہ ملکی مفاد میں کیا جائےگا، امریکہ یا کوئی اور ملک کیا کہتا ہے ،پرواہ نہیں،پاکستان اپنے معاملات پر کسی کو ویٹو کی اجازت نہیں دے گا،مقبوضہ کشمیر کا معاملہ بھی غزہ سے مختلف نہیں، خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے،بھارت غیر قانونی قبضہ ختم کرکے وادی سے فوج نکالے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سعودی عرب میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر مثبت پیشرفت ہوئی،عید کے فوری بعد سعودیہ کا وفد پاکستان آیاپھربی ٹو بی سعودی وفد بھی پہنچا، سعودی تجارتی وفد کےساتھ اچھی بات ہوئی وہ کافی خوش تھے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، بھارت کشمیری رہنماوں کو فوری رہا کرے، غزہ میں بھی فوری جنگ بندی کی جائے۔
اسحاق ڈار نے کہااو آئی سی سمٹ میں اسلاموفوبیا کیخلاف کھل کر بات ہوئی، میرے 3ایجنڈے تھے، مسئلہ فلسطین، مقبوضہ جموں کشمیر اور اسلاموفوبیا، او آئی سی میں متفقہ طور پر قرارداد منظور ہوئی،پاکستان نے زور دیا اسلاموفوبیا کی روک تھام اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے،امریکی سفیر کی طرف سے مارچ میں کہا گیا حکومتی و اپوزیشن کے رہنماوں سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں، حکومت نے اپنی ذمہ داری نبھائی، امریکی سفیر سے کہا جس سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں کریں۔
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر فیصلہ ملکی مفاد میں کرینگے،اسحاق ڈار



















