پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ نہیں کیا، گورنر کے پی

پشاور: (بیورورپورٹ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے صوبائی حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہو سکتی ہے،فضل الرحمن سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کریں گے۔

انٹرویو میں فیصل کریم کنڈی نے کہاپی ٹی آئی جان بوجھ کر فوج کو سیاست میں دھکیل رہی ہے،سیاسی جماعتوں کو سیاسی جماعتوں سے ہی بات چیت کرنا پڑتی ہے، پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ نہیں کیا، کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے فورم پر کیا جاتا ہے۔

گورنر کے پی نے کہاحلف برداری میں وزیراعلیٰ یا کابینہ کی نمائندگی نہ ہونے پر تکلیف نہیں، مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ ہاوس سمیت کہیں بھی جاسکتا ہوں،سیاسیچپقلش نقصان دہ ہے۔