اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایف آئی اے میں مزید اکھاڑ پچھاڑ،گریڈ 18 کے 5 ڈپٹی ڈائریکٹرزکو تبدیل کردیا گیا۔
طاہر تنویر کو بلوچستان زون سے ایف آئی اے اکیڈمی اسلام آباد ،اعجاز احمد خان کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ تعینات کر دیا گیا،مسز عنبرین علی کو ایف آئی اے (اے ایچ ایس) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد ،حیدر عباس کو اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز سے ایف آئی اے (سی سی آر سی) راولپنڈی لگا دیا گیا۔
خرم سعید رانا کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل اسلام آباد کا اضافی چارج مل گیا۔
ایف آئی اے میں مزید اکھاڑ پچھاڑ،5 ڈپٹی ڈائریکٹرز تبدیل



















