180سیٹیں چھینی گئیں،چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں،PTI کا وائٹ پیپر

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عوام کی امانت میں کھلم کھلا خیانت،180سیٹیں چھینی گئیں،چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دےں،پی ٹی آئی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر300 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر جاری کر دیا۔

چیئرمین بیرسٹرگوہر، عمرایوب، شبلی فراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاانتخابات میںکوئی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی،قومی اسمبلی کی 180 سیٹیں جیتیں،فارم 47 کے تحت دوسری جماعتوں کو دی گئیں،سپریم کورٹ جلد پٹیشن سنے ، انکوائری کمیشن دیکھے تحریک انصاف کو کیسے ہرایا گیا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا وائٹ پیپرکے 300 صفحات میں تمام شواہد موجود ہیں، الیکشن کمیشن نے مخالفین کے 100 ووٹ کو ایک ہزار کیا، چیف الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہوں،عوام کی امانت میں کھلم کھلا خیانت کی گئی۔

شبلی فراز نے کہا ن لیگ،پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کو شفاف الیکشن سوٹ نہیں کرتااسی لئے ای وی ایم کی مخالفت کی گئی، پی ڈی ایم ون میں ملکی معیشت تباہی ہوئی،پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھیننے سے بڑا ظلم سیاسی تاریخ میں نہیں ہوسکتا۔

قبل ازیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر ،رو¿ف حسن ،شبلی فراز و دیگر نے کہاکوئی ڈیل یا مذاکرات نہیں ہورہے، مولانا کےساتھ رابطے میں ہیں ،تمام جماعتوں کےساتھ بات کریں گے،کسانوں کےساتھ ناروا سلوک پربانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے کہاعمران خان نے واضح کیا کسی بھی ڈیل یا مذاکرات کی کوئی بات نہیں چل رہی، مقدمات کا سامنا کروں گا،بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار دیا لیکن ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔