پشاور: (بیورورپورٹ)نیا تنازع،کے پی حکومت نے وفاق کو تمباکو کی مد میں ملنے والے 300 ارب دینے سے انکار کردیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہامیرے صوبے سے وفاق تمباکو کی مد میں300 ارب کما ر رہا ہے، کوئی طریقہ نہیں سارا پیسہ وفاق لے جائے اب وفاق کو پیسہ نہیں ملے گا صرف جی ایس ٹی ملے گا۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہاجج کی بازیابی کےلئے کوئی تاوان نہیں دیا گیا،بازیاب کرانے پرفورسز کو سلام پیش کرتے ہیںاپنی فورسز کو سپورٹ کرنا چاہئے،وفاق سے کہتا ہوں دہشتگردی کےخلاف جنگ کی مد میں460ارب جاری کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی،چیف الیکشن کمشنر سے کہتا ہوں مجھے بلیک میل کرنا بند کرو، سنی اتحاد کونسل کو اپنا حق دواب تو سنی اتحاد کونسل کی سیٹیں بھی اسمبلی میں آگئیں، مخصوص نشستیں بھی دینی چاہیے،حالیہ بے امنی کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہے۔
دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو طلب کرنے کا نوٹس معطل کر دیا،جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور شکیل احمد پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے اثاثہ جات کیس میں الیکشن کمیشن سوموٹو نوٹس طلبی کے معاملے پر سماعت کی،عدالت نے طلبی کا نوٹس معطل کرکے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















