ہرنائی،سکیورٹی فورسز نے بس پر حملے کی کوشش ناکام بنادی،دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع ہرنائی میںآپریشن،بس پر حملے کی کوشش ناکام بنادی،فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے سنجاوی روڈ پر مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد موقع پر مارا گیا جبکہ ایک زخمی ہوا،سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔