اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی نے کہاہے علی امین گنڈاپور اسلام آباد آئیں گے اپنی مرضی سے مگر واپسی وفاقی حکومت کی مرضی سے ہو گی،اسلام آباد پر چڑھائی کا بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے ، ماضی میں وہ شہد کی بوتل پر ہائی وے پر دوڑ رہے تھے، لگتا ہے اب موٹر وے پر دوڑیں گے،پی ٹی آئی ایک اور 9مئی کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا پی ٹی آئی پھر فتنہ فساد کی سیاست کررہی ہے،اسلام آباد پر چڑھائی کی بڑھکیں مارنے والی پی ٹی آئی ایک اور 9مئی کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے،کے پی میں سیمنٹ فیکٹری پر بھی حملہ کیاگیا،پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا میں این ایف سی ایوارڈ کی مد میں 50سے 60ارب دیئے گئے ،دہشتگردی کے فنڈز پر عیاشی کی گئی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہالوگ مذاق اڑاتے تھے پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہے اب خود پی ٹی آئی خیبرپختونخوا تک محدود ہوچکی ،بات سیاسی فورم اورسیاسی لوگوں سے کرنی چاہیے،پی ٹی آئی میں سے بہت سی آوازیں اٹھ رہی ہیں،رہنماو¿ں کے بیانات آپس میں نہیں ملتے، بے چینی پائی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی ایک اور 9مئی کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے،پیپلز پارٹی

















