الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےلئے کمر کس لی

لاہور: (اپنے نمائندے سے)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےلئے کمر کس لی،چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مراسلے بھجوادئیے۔

مراسلے کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانا آئینی ضرورت ہے،قانون سازی کا عمل مکمل کیا جائے، ای سی پی نے بلدیاتی انتخابات کے معاملات پر اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کر لیا، ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر پنجاب حکومت سے قانون سازی کا سٹیٹس مانگ لیا۔