اسلام آباد:(بیورورپورٹ)4اداروں کا جسٹس بابر ستار پر اعتراض،آڈیو لیکس کیس سے الگ ہونے کی درخواست دائر کردی۔
پیمرا ، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور آئی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایااختلافی فیصلے سے بچنے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے جسٹس بابر ستار، بشریٰ اور نجم ثاقب آڈیو لیکس کیس پرسماعت سے معذرت کرلیں،مقدمے کی سماعت وہی بنچ آگے بڑھائے جو پہلے دوسری درخواست پر 2021 میں فیصلہ کرچکا ۔
درخواست میں مزید کہا گیاچیئرمین پیمرا متعدد بار عدالت میں پیش ہوچکے ہیں مگر تاحال مقدمہ زیر االتوا ہے۔
4اداروں کا جسٹس بابر ستار پر اعتراض،آڈیو لیکس کیس سے الگ ہونے کی درخواست دائر کردی



















