ایران کی صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کی صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کااعلان کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحا ق ڈار نے کہاایران کےساتھ تجارت پر قوانین کو مدنظر رکھیں گے اور اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،چھپانے کی کوئی بات نہیں اگر کشیدگی ختم نہ ہوتی تو ایرانی صدر پاکستان کیوں آتے؟،پارلیمان اور اپوزیشن کو معاملے پر اعتماد میں لیں ۔