اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی محکمہ خارجہ کی متعصبانہ رپورٹ کویکسر مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا امریکہ کی جانب سے جاری ہونےوالی متعصبانہ رپورٹ مفروضوں پر مبنی ہے ،حقائق کے برعکس باتیں درج کی گئیں ،امریکہ کی جانب سے ایسی رپورٹس کا اجرا بین الاقوامی ایجنڈے کی معروضی کمی کی وجہ سے ہے جس میں دہرے معیار کو ظاہر کیا گیا ،عالمی سطح پر بھی انسانی حقوق کو نقصان پہنچتا ہے،حیرت ہے رپورٹ میں غزہ ، مقبوضہ کشمیر میں ہونےوالی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کیا گیا ۔
دفتر خارجہ نے کہا غزہ میں 33 ہزار سے زائد شہریوں کے قتل عام اور نسل کشی کو نہ صرف نظر انداز کیا گیا بلکہ امریکہ کی جرائم پر خاموشی بھی سوالات کو جنم دے رہی ہے،اعلامیے میں واضح کیا گیا پاکستان جمہوری اخلاقیات کے مطابق انسانی حقوق کے فریم ورک کو مضبوط بنانے اور عالمی قوانین کی بھرپور انداز سے پاسداری کیلئے پرعزم ہے۔
امریکی رپورٹ متعصبانہ،غزہ میں نسل کشی پر خاموشی سوالیہ نشان ہے،پاکستان



















