ایک اور بجلی بم تیار،پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف متوقع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایک اور بجلی بم،حکومت نے قیمت مزید2.94روپے یونٹ بڑھانے کی تیاری کرلی،ذرائع کے مطابق قیمت میں اضافے سے صارفین پر ایک ماہ میں 20 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق مارچ میں گیس پر چلنے والے 22 سستے پاور پلانٹس بند رکھے گئے،درآمدی آر ایل این جی پر چلنے والے 9 پلانٹس رہے،فرنس آئل سے بھی بجلی پیدا کی گئی، سب سے مہنگی بجلی ایران سے30.37روپے یونٹ میں درآمد کی گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرول کے نرخ گرنے کاامکان ہے،ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میںپٹرول5،ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے لٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔