امریکہ پاکستان کی بجائے اسرائیل پر پابندی لگائے:خواجہ آصف

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے امریکہ پاکستان کی بجائے اسرائیل پر پابندی لگائے، کیا پاکستان کو ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات رکھنے کی سزا دی جائے گی؟۔

پارلیمنٹ ہاو¿س میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے افغان طالبان کی کامیابی پر اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے افغان طالبان کی کامیابی کے بیان پر قائم ہوں،افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، استعماری قوت خطے پر اپنا تسلط جمائے بیٹھی تھی، افغان طالبان نے جدید اسلحہ کے بغیر سامراجی قوت کو شکست دی جس کی تعریف بنتی تھی۔

وزیر دفاع نے کہا امریکہ کو پاکستان کی بجائے اسرائیل پر پابندی لگانی چاہئے، اسرائیل نے ہزاروں خواتین اور بچوں کو شہید کیا، غزہ میں اب بھی قتل عام جاری ہے۔