اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کےخلاف ایک ہی الزام پر سندھ ، اسلام آباد و دیگر شہروں میں درج متعدد مقدمات کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی،سٹیٹ کونسل نے تھانہ موچکو میں درج ایف آئی آر پڑھی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں ہیں کیا؟ مدعی کون ہے،ایف آئی آر میں بلورانی و دیگر الفاظ نہیں ، بس لکھا ہے بلاول بھٹو کےخلاف غلیظ ،غلط الفاظ بولے گئے جو الفاظ رپورٹ میں بتائے وہ ایف آئی آر میں نہیں، آئی جی سندھ و پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہاں سے الفاظ لیے، تفتیشی صاحب بتائیں بلو رانی والے الفاظ کہاں ہیں، ثابت کریں غیر اخلاقی کیاہے،ایف آئی آر اور 161 بتائیں،وقوعہ اسلام آباد میں ہوا، بیان یہاں دیا مقدمہ کراچی میں کیسے؟، بےنظیر بھٹو راولپنڈی میں شہید ہوئیں،کراچی میں مقدمہ ہوگا کیا؟۔
تفتیشی افسر نے کہایوٹیوب پر ویڈیو موجودہے،9 لاکھ سے زائد ویوز ہیں،بعدازاں عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟،جسٹس طارق محمود جہانگیری

















