اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے سیاسی تسلسل قائم نہ ہوا تو دائروں میں گھومتے رہیں گے،حکومت اخراجات ادھار لیکر پورے کررہی ہے،اگلے 3 سال میں 70 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں۔
بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکسی بھی ملک کی ترقی کیلئے امن، استحکام و پالیسیز کا تسلسل ضروری ہے اور کم از کم 10سال کا تسلسل ہونا چاہیے، پاکستان میں سیاسی تسلسل قائم نہ ہوا تو دائروں میں گھومتے رہیں گے، 7 فیصد معاشی گروتھ سے 2047 تک پاکستان 2 ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے،سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی بہت اچھا حل ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا7 سے 8سال میں برآمدات 100 ارب ڈالر تک لے گئے تو ٹیک آف کر جائیں گے تاہم پاکستان برآمدات بڑھانے میں ناکام رہا، حکومت و نجی شعبہ مل کر کام کر سکتے ہیں، معاشی ترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، آئیں پاکستان کو 3ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کیلئے ملکر کام کریں۔
سیاسی تسلسل ورنہ دائروں میں گھومتے رہیں گے،احسن اقبال


















